اچھی کوالٹی کی روئی کی کم دستیابی ، بھاؤ میں فی من 300 روپے کی کمی
نئی فصل کی بوائی میں اضافہ، پانی کی رسائی شروع، 30 لاکھ گانٹھیں درآمد ، یارن کی درآمد کے متعلق ٹیکسٹائل تنظیموں میں اختلاف
اتوار 13 مئی 2018 15:40
(جاری ہے)
سب کی نظریں اب کپاس کی نئی سیزن 19-2018 پر لگی ہوئی ہیں صوبہ سندھ و پنجاب کے زریں علاقوں میں کپاس کی بوائی شروع ہوچکی ہے۔
وفاقی محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مئی کے آخر تک کپاس کی بوائی مکمل کرلیں۔ لیکن پانی کی کمی کے باعث بوائی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ صوبہ سندھ و پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پانی کی جزوی رسائی شروع ہوگئی ہے کاشت میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ سال کیلئے حکومت نے کپاس کی پیداوار کا تخمینہ ایک کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار گانٹھوں کا مقرر کیا ہے۔ گو کہ فی الحال پیداوار کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن پچھلے سالوں کے تجربہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ فی الحال پیداوار کا اندازہ ایک کروڑ 25 تا 30 لاکھ فی من 160 وزن کی گانٹھوں کا لگانا مناسب ہے۔ فی الوقت جنرز کے پاس کپاس کی بمشکل 2 لاکھ گانٹھوں کا قلیل اسٹاک موجود ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں بھی روئی کے بھا میں ملا جلا رجحان ہے۔ اس سال مقامی ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے بیرون ممالک سے روئی کی تقریبا 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے لئے ہیں جس میں سے بیشتر شپمنٹ ہوچکی ہے۔ دریں اثنا APTMA اور ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کے درمیان کاٹن یارن کی درآمد کے مختلف کشمکش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ APTMA کے اعتراض کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپنرز کی سہولت کیلئے حکومت نے بیرون ممالک سے درآمد کئے جانے والے یارن پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی جس کی ٹیکسٹائل والیو ایڈٹ سیکٹر نے شدید مخالفت کی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک اور نئی ٹیکسٹائل پالیسی دینے کا اعلان کیا ہے ٹیکسٹائل و دیگر برآمد کنندگان کیلئے نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے 180 ارب روپے کا تقریبا ایک سال پہلے رعایتی پیکج جاری کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا خصوصی طور پر برامد کنندگان کے 200 ارب روپے کا ریفنڈ اب تک نہیں ہوا ہے اس صورت میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے کچھ لوگ نئی پالیسی کو نیا "لولی پوپ" قرار دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.