میرعلی ،ْ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکے بیٹے سمیت دو افرادجاں بحق

اتوار مئی 15:40

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے علاقے میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکے بیٹے سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میرانشاہ کے علاقے علی میر میں پیش آیا جس سے دو افرادجاں بحق ہو گئے۔۔جاں بحق ہونے والے افرادمیں سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکابیٹابھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔