Live Updates

آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایوسی ایشن کے سابق چیئرمین ندیم شریف اپنے دوستوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل

ہر بار نئے وعدوں کے ساتھ آنے والے حکمرانوں نے صرف اپنی ذات ، خاندان اور حواریوں کے بارے میں سوچا،عوام کا دکھ درد کسی کو نظر نہیں آیا، ندیم شریف

اتوار 13 مئی 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایوسی ایشن(ٹیپ) کے سابق چیئرمین اور اروما ٹریول کے سربراہ محمدندیم شریف نے اپنے دوستوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے ندیم شریف کا کہنا تھا کہ میں اور میرے دوست کئی سالوں سے فلاحی کاموں میں مصروف رہے ہیں لیکن یہ بہت محدود حد تھی آج ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ پورے پاکستان کی خدمت کریں گے ہمیں جب تک اللہ پاک توفیق دے گا ہم اس جھنڈے کو اٴْٹھائے رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ آج باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں،آج یہاں موجود دوست میرے دل میںبستے ہیںاور میری جدوجہدمیںہمیشہ میرے ساتھی رہے ہیں جہاںوہ اپنا وقت میرے ساتھ دیتے رہے ہیں وہیں ہمیشہ میری رہنمائی بھی کرتے آئے ہیں میں ان تمام دوستوں کا دل و جان سے شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان آسمان سے باتیں کرنے لگا ہے اور عام طبقہ اپنی عزت اور سفید پوشی کو قائم رکھنے سے قاصر ہے،ہر بار نئے وعدوں کے ساتھ آنے والے حکمرانوں نے صرف اپنی ذات ، خاندان اور حواریوں کے بارے میں سوچا لیکن عوام کا دکھ درد کسی کو نظر نہیں آیا،ان تمام مشکلات کے ذمے دار ہم بھی ہیںکیونکہ ہم نے کبھی اپنے حق ِرائے دہی کااستعمال صحیح طور پر کرنے کی کوشش نہیں کی،ہم بار باران ہی لوگوں سے لٴْٹتے رہے جو ہمیشہ کی طرح وہی وعدے کرتے رہے جو انہوں نے کبھی وفا کرنا تو دور کی بات ان کے بارے میں سوچا بھی نہیں،آج اس افراتفری کے دور میں جن مشکلات سے ہم پاکستانی گزر رہے ہیں اس کی ذمے داری ان حکمرانوں پر عاید ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی کئی سو ڈالرز کا مقروض ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات