رائٹرزفورم پاکستان نے مقابلہ مضمون نویسی وکہانی نویسی کااعلا ن کردیا

اتوار مئی 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) رائٹرزفورم پاکستان نے کل کراچی مقابلہ مضمو ن نویسی وکہانی نویسی کا اعلان کردیا ۔رائٹرزفورم پاکستان کی جنرل سیکریٹری یاسمین شوکت کے مطابق مضمون کا عنوانسس قائداعظم کاپاکستان ہیژژجبکہ کہانی اصلاحی ہونی چاہیے ،کہانی کا عنوان قلم کارکو خود تجویز کرنا ہوگا ،مضمون 2صفحات پرمشتمل ہوجبکہ کہانی کیلئے صفحات کی قید نہیں،مقابلوں میں میٹرک ،انٹراوربی اے کے طلبہ وطالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تعلیمی لحاظ سی3 درجوں کے اول، دوم ،سوم پوزیشن ہو لڈرزمیں یوم آزادی پاکستان کے پروگرام میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔مضامین 15جون 2018 تک،نام ،پتے اورفون نمبر کیساتھ درج ذیل ای میل پر ارسال کریں۔ writersforumpakistan@gmail.com یاسمین شوکت کا کہنا تھا کہ مقابلے کا مقصد نئی نسل میں لکھنے کا شوق اور جذبہ حب الوطنی اجاگر کرناہے۔

متعلقہ عنوان :