رمضان نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے،علامہ شاہ عبد الحق

اتوار مئی 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے ، رمضان کا پورے احترام و تکریم کے ساتھ استقبال و اہتمام سنّت نبوی اہے ا س ماہ میں نیکیا ں کرنا آسان اور بدی کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں، عبادت کا ثواب ستّر درجہ زیادہ عطا ہوتا ہے۔

افسوس شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بے حِسی اور نا اہلی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ توانائی بحران اوور لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ شاہ عبد الحق نے نورانی مسجد حیدر آباد میں استقبال رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان اپنے اندر ایثار، قربانی ،اخوت،محبت اور مدد کا جذبہ بیدار کرتے ہوئے خصو صاً غربا ء ،فقراء ،یتیم ،مسکین ،،نادرا ،مفلو ک الحال افراد کی اللہ کی رضا و خوشنو دی حا صل کرنے کے لئے مدداور ان کی دلجوئی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے رحمت ،برکت ،مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے لیکن مملکت پاکستان کا یہ سالہا سال سے المیہ رہا ہے کہ رمضان سے قبل اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومتوں کی جانب سے رمضان میں خصوصی ریلیف کر صرف دعوے کیے جاتے ہیں عملاً غریب کو کوئی فائدہ حاصل نہیں۔