گدھوں کا پاکستانی اسمگلر سعودی عرب میں گرفتار

پاکستانی ڈرائیورتین غیرقانونی یمنیوں کو بھی سفری سہولت فراہم کر رہا تھا ،سعودی پولیس

اتوار 13 مئی 2018 15:40

گدھوں کا پاکستانی اسمگلر سعودی عرب میں گرفتار
طائف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سعودی عرب کے جنوبی طائف کی میسان کمشنری میں بنو سعد کی پولیس اور گشتی فورس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو 14گدھے اسمگل کرنے اور 3غیر قانونی یمنیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی طائف کی میسان کمشنری میں بنو سعد کی پولیس اور گشتی فورس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو 14گدھے اسمگل کرنے اور 3غیر قانونی یمنیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کرلیا۔

گشتی فورس نے اچانک شبے میں گاڑی کو روکا ۔ تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ گاڑی میں 14گدھے لدے ہیں اور 3ایسے یمنی بھی موجود ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں۔ پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گدھے طائف لیجارہا تھا۔ جنوبی طائف کے ایک قرئیے کے لوگوں نے یہ گدھے اسکی گاڑی میں لادے تھے۔