یمن ، مسجد کا متنازع خطیب طہ محمد احمد المتوکل باغی حکومت کے وزیر صحت مقرر

حوثیوں کے سرغنے کے دامادنے مہدی المشاط کووزارت صحت کے منصب سے ہٹا دیا

اتوار 13 مئی 2018 15:40

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) یمن میں حوثی ملیشیا نے ایک مسجد کے متنازع خطیب طہ محمد احمد المتوکل کو باغیوں کی (بین الاقوامی سطح پر غیر تسلیم شدہ) حکومت میں وزیر صحت کے منصب پر مقرر کر دیا۔ اس فیصلے کا عوامی حلقوں میں وسیع پیمانے پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے سرغنے کے داماد اور سیاسی کونسل کے نام سے جانی جانے والی اتھارٹی کے سربراہ مہدی المشاط نے سابق وزیر صحت ڈاکٹر محمد سالم بن حفیظ کو اٴْن کے منصب سے ہٹا دیا۔

ڈاکٹر محمد سالم کا تعلق سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس سے ہے۔صنعاء میں حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی خبر رساں ایجنسی نے نئے تقرر کے فیصلے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

حوثیوں کے نزدیکی ذرائع کے مطابق المتوکل حوثیوں کے سرغنے عبدالملک الحوثی کا بہنوئی ہے اور حوثیوں کے فرقے کی ایک مذہبی شخصیت شمار کیا جاتا ہے۔ وہ کئی برسوں تک صنعاء کے علاقے الجراف کی مسجد الحشوش میں خطیب رہا۔

حوثیوں کی بغاوت کے بعد اس نے کئی مساجد میں خطابت کرنا شروع کر دی۔المتوکل حوثیوں کے شدت پسند رہ نماؤں میں سے ہے۔ وہ کئی متنازع بیان جاری کر چکا ہے۔ ان میں اقتصادی ہنگامی حالت کا اعلا ن، کاروباری شخصیات کی رقوم ضبط کرنا اور حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں نجی سیکٹر کو ریاست کے حق میں قومیانے کا فیصلہ شامل ہے۔المتوکل اٴْن حوثی رہ نماؤں میں شامل ہے جنہوں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :