وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا نیلم حادثے پر رنج و غم کا اظہار، پاک فوج جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں شریک

اتوار 13 مئی 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیلم حادثے پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اتوار کو اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا۔ دریں اثناء پاک فوج بھی اس المناک حادثے کی جگہ پر امدادی کاموں میں شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :