معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا رحجان انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے

وطن عزیز میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی عوام کو خوشحالی نصیب ہوسکتی ہے، پیر عبدالخالق

اتوار مئی 16:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق اور مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں نظام مصطفیؐ کے نفاذسے ہی عوام کو خوشحالی نصیب ہوسکتی ہے، شدت پسندانہ واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے مختلف شہروں سے آئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا رحجان انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، قوم میں امن پسندی‘ تحمل اور برداشت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میںشدت پسندانہ واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے، حقیقی علمائے حق نوجوانوں میں امن پسندی‘ برداشت‘ تحمل اور تدبر پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :