حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک سے بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہوا، مخالفین نے اپنے صوبوں میں عوام کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا، حنا پرویز بٹ

اتوار مئی 16:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے،2013میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کیے ان کو سو فیصد پورا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ان کہنا تھا کہ پانچ سال مکمل کرنے پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے،ان سالوں میں پاکستان ترقی کی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے،موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک سے بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے جبکہ مخالفین نے اپنے صوبوں میں عوام کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ،مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے دوبارہ کامیاب ہو گی،دھرنے والے 2018کے الیکشن کے بعد بھی سڑکوں پر دھندلی کا شور مچاتے نظر آئیں گے۔