Live Updates

پانچ سالوں میں پنجاب نے ریکارڈ ترقی کی، عوامی بجٹ پیش کریں گے، آزاد علی تبسم

اتوار 13 مئی 2018 16:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ، پانچ سالوں سے پنجاب نے ریکارڈ ترقی کی اور اب بھی عوامی بجٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ( ن) سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرتی ہے اور ان کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں، عمران خان اور آصف علی زرداری عوام کے مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہیںمگر عملی طورپر انہوںنے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔

انہوں نے کہاکہ بلاو ل بھٹو زرداری غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں ، ان کو تقریر لکھ کر دینے والے بھی غیر جمہوری سوچ کے حامل ہیں ، پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں گروہ بن گئی ہے ، عمران خان اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ان کے اپنے مفادات کے لئے ہے ، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات