ریڈیو پاکستان لاہور سینٹرل پروڈکشن یونٹ کے ڈپٹی کنٹرولر سید شہوار حیدر انجم کی رسم چہلم کا انعقاد

اتوار مئی 16:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ریڈیو پاکستان لاہور سینٹرل پروڈکشن یونٹ ( سی پی یو) کے ڈپٹی کنٹرولر سید شہوار حیدر انجم مرحوم کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی ۔ اس موقع پر مجلس کا اہتمام کیا گیا جبکہ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کے چہلم میں ریڈیو پاکستان لاہور کی اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ ،ْ ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو جاوید اختر ،ْ پروگرام منیجر سی پی یو شاہد امین ،ْ سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو خالد وقار ،ْ اسٹیشن ڈائریکٹر میرپور شکیل اور پروڈیوسر خولہ ارشد کے علاوہ احباب کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :