Live Updates

سکیورٹی اداروں کاکل نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

وزیراعظم کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ساتھ ہیں یاپھرکرپٹ نوازشریف کے ساتھ ہیں،نوازشریف قومی استحکام کی قیمت پربھی نیب کاروائی روکنا چاہتے ہیں،نوازشریف کا ملک مخالف بیان اداروں کودباؤ میں لانے کیلئے تھا۔ذرائع نجی ٹی وی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 16:24

سکیورٹی اداروں کاکل نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) : سکیورٹی اداروں نے کل نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،وزیراعظم کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ساتھ ہیں یاپھرکرپٹ نوازشریف کے ساتھ ہیں،نوازشریف قومی استحکام کی قیمت پربھی نیب کاروائی روکنا چاہتے ہیں،نوازشریف کا ملک مخالف بیان اداروں کودباؤ میں لانے کیلئے تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ممبئی حملوں کے بیان پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کل نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ساتھ ہیں یاپھرکرپٹ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔سی ای سی میں نوازشریف کی ضد تھی کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لایا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف چاہتے ہیں چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں۔نوازشریف قومی استحکام کی قیمت پربھی نیب کاروائی روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ملک مخالف بیان اداروں کودباؤ میں لانے کیلئے تھا۔

نوازشریف ملک مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔

اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اپنے مفاد کیلئے پاکستان کا سودا بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف دور جدید کا میرجعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے۔ جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں۔ انہو ںے کہاکہ نوازشریف نے چوری بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات