راولپنڈی میں مگس بانی کا تربیتی کورس (آج ) شروع ہوگا

اتوار مئی 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) شہد کی مکھیاں پالنے کا 05 روزہ تربیتی کورس(آج ) پیرسے شروع ہو گا ۔ شعبہ مگس بانی و حشرات ِاثمار راولپنڈی کے مطابق کورس18مئی تک جاری رہے گا۔ شعبہ مگس بانی راولپنڈی کے انٹامالوجسٹ آ صف رزاق نے بتایاکہ مگس بانی کی صنعت کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے اور اس پیشے سے منسلک افراد کی پپیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کورس کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کسان اور کم آمدنی والے افراد مگس بانی کا پیشہ اختیار کر کے اپنے معاشی حالات بہتر کر سکتے ہیں جبکہ شہد کی مکھیوں کے عمل زیرگی کی بدولت فصلات کی نشوونماء پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔انہوںنے مزید بتایاکہ مگس بانی کے تربیتی کورس میں شرکت کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات شعبہ مگس بانی و حشرات اثمار کے راولپنڈی دفترسے رابطہ کرسکتے ہیں۔شعبہ مگس بانی راولپنڈی کے انچارج اینٹامالوجسٹ آصف رزاق نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی میں آسٹریلوی نسل کی مکھیوں کی افزائش کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :