انجمن تاجران کا غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے اقدامات کا مطالبہ

اتوار مئی 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مرکزی انجمن تا جرا ن راولپنڈی کے صدر شر جیل میر نے کہا ہے کہ انتظامیہ غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے اقدامات میں ناکام رہی ہے جس کے باعث ٹریفک مسائل بڑھنے سے تاجروں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔مر کزی انجمن تا جرا ن راولپنڈی کے صدر شر جیل میر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے وعدے پورے نہ ہونے کے ساتھ ساتھ مال بردار گاڑیوں کو اندرون شہر ایک دن بعد داخلے کی اجازت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹرا نسپور ٹرز کا معا شی قتل ہو رہا ہے بلکہ تا جرو ں کو سامان کی بر وقت ترسیل نہ ہونے سے کا روبا ر تبا ہی کے دھا نے پر پہنچ گئے ہیں۔

شرجیل میر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے اندرون شہرٹریفک دبائو کم کرنے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

مر کزی انجمن تا جرا ن راولپنڈی کے صدر شر جیل میر نے اے پی پی کو بتایاکہ اندرو ن شہر ٹریفک مسا ئل کی وجہ سے کا روبار پر پڑ نے والے منفی اثرا ت کے با رے میں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا اور مرکزی انجمن تاجران کے وفدنے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمو د گو ندل کو ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں کی بدولت لاحق مسائل سے آگاہ کیا تھا ۔

انہوں نے بتایاکہ تاجر وفد نے مطالبہ کیاکہ مال بردار گا ڑیو ں کے بروقت داخلے کو ممکن بنا یا جا ئے اورٹریفک وارڈنز کو ہدا یت کی جا ئے کہ وہ اندرو ن شہر ٹریفک مسا ئل کو حل کریں۔تاجر وفد کی اپیل پر ڈی سی راولپنڈی نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ٹریفک مسا ئل اور شہر میں گا ڑیو ں کے داخلے با رے تفصیلی رپورٹ 15مئی تک مانگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :