Live Updates

راولپنڈی میں یو سی سطح پر لیگی کارکنان کے تحفظات دور کے لئے کمیٹیاں متحرک ہو گئیں

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قائم کردہ کمیٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں

اتوار 13 مئی 2018 16:30

راولپنڈی میں یو سی سطح پر لیگی کارکنان کے تحفظات دور کے لئے کمیٹیاں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) راولپنڈی میں ناراض مسلم لیگی کارکنوں کو منانے کے لیے یو سی سطح پر قائم کمیٹیاں متحرک ہو گئیں ،یوسی چک جلال دین کے تحریک انصاف میں جانے والے لیگی عہدیداران نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ناراض کارکنان کو راضی کرنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 52میں یو سی سطح کی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے کر ٹاسک مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران کے سپرد کیا تھا ۔

اس حوالے سے یونین کونسل لکھن ،یونین کونسل چک جلا ل دین کے لیے یونین کونسل موہری غزن کے چیئرمین ظہیر الدین بابر بھٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اراکین چوہدری اسلم ،چوہدری ضیاء ،چوہدری ریاض اور اسد نمبردار نے مولانا فقیر محمد مرحوم کے صاحبزادے مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور سماجی راہنماء چوہدری محمد ضمیر کی وساطت سے حلقہ این اے 52اور پی پی 6کی یونین کونسل 90چک جلال دین کے یوتھ کونسلر وسیم قمر ، وارڈ 3کے سابق امیدوار شاہد افضل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرادی جس پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے یہ اراکین اپنے ساتھیوں ،عبدالرحمن عباسی ،صوبیدار جہانگیر، رانا مرتضیٰ ،بابر حسین ،راجہ ظہیر ،لالہ جواد اور ولی خان سمیت دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد ضمیر نے اس موقع پر کہاکہ کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹیاں قائم کر کے چوہدری نثار علی خان نے انتہائی اعلی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا اور اس سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ۔چوہدری ضمیر نے کہاکہ ن لیگ کی وکٹیں گرانا آسان نہیں اور حلقہ این اے 52مسلم لیگ ن کا گڑھ اور چوہدری نثار علی خان کے متوالوں کا مرکز ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات