Live Updates

رہںماء نون لیگ ماروی میمن کی چودھری نثارکے بیان کی حمایت

ممبئی معاملے پردوسرے خاموش ہیں لیکن کم ازکم میں نہیں،معاملے پرچودھری نثارکا بیان حب الوطنی اورحقائق پرمبنی ہے،پرچم کیلئےاصل دشمن کیخلاف ہمت کرکےاٹھنا حب الوطنی ہے۔قائد ن لیگ نوازشریف کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 16:33

رہںماء نون لیگ ماروی میمن کی چودھری نثارکے بیان کی حمایت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے چودھری نثارکے بیان کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی معاملے پرچودھری نثارکا بیان حب الوطنی اورحقائق پرمبنی ہے،پرچم کیلئے اصل دشمن کے خلاف ہمت کرکےاٹھنا حب الوطنی ہے،اس معاملے پردوسرے خاموش ہیں لیکن کم ازکم میں نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چودھری نثاردھرتی کے سپوت ہیں۔ ممبئی معاملے پرچودھری نثارکا بیان حب الوطنی اورحقائق پرمبنی ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ اس معاملے پردوسرےخاموش ہیں لیکن کم ازکم میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرچم کیلئے اصل دشمن کے خلاف ہمت کرکےاٹھنا حب الوطنی ہے۔ دفاع وطن کیلئے اپنے حلف پرثابت قدمی دکھانا بھی حب الوطنی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔

اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اپنے مفاد کیلئے پاکستان کا سودا بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف دور جدید کا میرجعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے۔ جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں۔ انہو ںے کہاکہ نوازشریف نے چوری بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات