پاکستان کی دشمنی میں بھارت اندھا ہوگیا

معروف شاعرفیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی دہلی ایئرپورٹ سےڈی پورٹ،منیزہ ہاشمی کو باضابطہ دعوت دےکربھارت مدعو کیا گیا تھا۔ بیٹا علی ہاشمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 16:48

پاکستان کی دشمنی میں بھارت اندھا ہوگیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) : بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا،معروف شاعرفیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو دہلی ایئرپورٹ سےڈی پورٹ کردیا گیا،منیزہ ہاشمی کو باضابطہ دعوت دے کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف شاعرفیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو دہلی ایئرپورٹ سےڈی پورٹ کردیا گیا۔ منیزہ ہاشمی کے بیٹےعلی ہاشمی نے بھارت کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منیزہ ہاشمی کو نئی دلی میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

منیزہ ہاشمی کو باضابطہ دعوت دے کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔ بیٹے علی ہاشمی نے بتایا کہ میری والدہ منیزہ ہاشمی کوکانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی دشمنی میں اندھا ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث میری والدہ کو ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے نوازشریف کے بیان کے بعد بھارت کے متشدد رویے میں شدت آگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔

اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ممبئی حملوں کے بیان پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کل نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ساتھ ہیں یاپھرکرپٹ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔سی ای سی میں نوازشریف کی ضد تھی کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لایا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف چاہتے ہیں چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں۔نوازشریف قومی استحکام کی قیمت پربھی نیب کاروائی روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ملک مخالف بیان اداروں کودباؤ میں لانے کیلئے تھا۔نوازشریف ملک مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔