ر اولپنڈی آرٹس کونسل میںمنعقدہونے والا -’فوک فنالے‘ اختتام پذیرہوگیا

فوک ہمیں آپس میں جوڑتا ہے،ہم مغربی ثقافت سے متاثرہوکران چیزوں سے دورہورہے ہیں جوہماری اپنی تھیں،ثمن رائے

اتوار 13 مئی 2018 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہونے والا -’فوک فنالے‘ اختتام پذیرہوگیا۔ لاہورمیں کامیابی سے فوک سٹوڈیومنعقدکرنے کے بعدجس میں9 ڈویثرن کی آرٹس کونسلوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ثقافت کوپیش کیاپنجاب آرٹس کونسل نے راولپنڈی میں فوک فنالے کا اہتمام کیا۔

فنالے میںادیب دانشور،شعراء،گلوکار،آرٹسٹ اور مقامی افرادکے علاوہ غیرملکی افرادبھی شریک ہوئے۔میلے کا مقصدپنجاب کی تمام ثقافتوں کویکجا کرنا اوراسکی اصل شکل کوبحال کرنا تھا۔ایڈیشنل سیکریٹری ثقافت اورایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا کہ فوک ہمیں آپس میں جوڑتا ہے،ہم مغربی ثقافت سے متاثرہوکران چیزوں سے دورہورہے ہیں جوہماری اپنی تھیں۔

(جاری ہے)

ہمیں جنون کی حدتک اپنی ثقافت کواپنی اگلی نسل میں منتقل کریں ۔انھوں نے کہا کہ فوک سٹوڈیوکی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے ہماری اصل ثقافت دوبارہ زندہ ہوگی۔قومی میڈیا بھی نے اس پروگرام کوبہت سراہا۔پورے پنجاب سے فنکاروں کومدعوکیا گیا تھا جہنوں نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء پرسحرطاری کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری عمررسول نے بھی فوک فِنالے کواعزازبخشا اورفنکاروں اورانتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جن میں ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمد،ڈائریکٹرسرگودھا آرٹس کونسل ابرارعالم،ڈائریکٹرگوجرانوالہ آرٹس کونسل سعیدخان،ناہیدمنظوراورفوک فنالے کی میزبانی کرنے والی ڈپٹی سیکریٹری حنا عادل شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :