نوازشریف اور اسکی حواریوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے،میر چنگیز خان جمالی

اس وقت ملک بحرانوں میں گھرچکاہے،(ن) لیگ کی حکومت نے معاشی بحران برپا کردیا ہے،سابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی

اتوار مئی 16:50

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئرنائب صدروسابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اسکی حواریوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔اور اس وقت ملک بحرانوں میں گہرچکاہے۔(ن) لیگ کی حکومت نے معاشی بحران برپا کردیا ہے۔۔پاکستان کی غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھرمیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔اور غریب عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ عبدالوہاب بگٹی،نبی بخش بگٹی، دوست علی نندوانی ،عبدالستار نندوانی اور گوٹھ رندعلی میں پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے موقع پر وہاں کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان تمام گوٹھوں کے معززین و علاقہ مکینوں نے میرچنگیزخان جمالی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔میرچنگیزخان نے مزیدکہا کہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی PPPکی حکومت آئی انہوں نے بیروزگاری کا خاتمہ کیا اور پڑھے لکھے بیروزگارنوجوانوں کو ملازمتیں دی ۔تاکہ غریب عوام خوشحال زندگی گزارسکیں۔پچھلے ادوارمیں PPPکی حکومت نے بلوچستان کے عوام کی غربت کو مدنظررکھتے ہوئے بلوچستان پیکج دیا جس سے ہزاروں نوجوانوں کو باعزت نوکریاں ملی ہیں۔