سکندرآبادسوراب،تشخص اوربقاء کیلئے قومی سوچ اورشعورکواجاگرکرناہوگا،ضلعی آرگنائزرامان اللہ مینگل

اتوار 13 مئی 2018 16:50

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) بلوچستان نیشل پارٹی کی تنظیم سازی کاسلسلہ جاری ،سب ڈویژن گدرمیں پانچ نئے یونٹوں کاقیام اورعہدیداروں کاچنائوبھی مکمل کیاگیا،بی این پی ضلع شہیدسکندرآبادسوراب کے آرگنائزرامان اللہ مینگل ڈپٹی آرگنائزرعبدالطیف قلندرانی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سلطان یاسین ہارونی عبدالحمیدغوث بخش اوردیگرنے گدرکے علاقوںہڈی محمد،کلی محمدزئی زردقلندرانی سمیت مختلف مقامات پانچ نئے یونٹوں کاقیام عمل میں لایا،اس موقع پارٹی کارکنان کثیرتعدادمیںموجودتھے ،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزرامان اللہ مینگل عبدالطیف قلندرانی اوردیگرمقررین نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جدوجہدنظریاتی بنیادوں پرہے ،صوبے کے حقوق پرکسی مصلحت کاشکارنہیں ہوں گے قائدبلوچستان سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچ قوم اپنے وسائل پراپنی ملکیت حاصل کرکے رہے گی ،انہوںنے کہاکہ صوبے کی عوام دیگرسیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکربی این پی کونجات دہندہ دیکھ رہی ہے ،شفاف انتخابات کی صورت میںپارٹی بلوچستان سے واضح اکثریت حاصل کرکے یہاں کے مایوس لوگوں کے حقوق کی فراہمی کیلئے موثراورانقلابی کرداراداکرکے گی۔

متعلقہ عنوان :