بلوچستان نیشنل موومنٹ اور بلوچ عوامی محاذ'بام'کے اتحاد کیلئے کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 13 مئی 2018 16:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل موومنٹ اور بلوچ عوامی محاذ'بام'کے اتحاد کیلئے کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔کمیٹی دونوں پارٹیوں کو ایک کرنے کیلئے تمام معاملات کو حتمی شکل دینگی۔ کمیٹی ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کے سربرائی میں بنائی گئی ہے اور کمیٹی کے اراکین میں میرسکندرخان ملازئی۔میراقبازہری۔

(جاری ہے)

میر دولت خان ابابکی۔ڈاکٹرمبارک علی بلوچ،میرمنظوراحمد گچکی۔اورپروفیسر غنی طارق شامل ہیں۔کمیٹی بلوچستان نیشنل موومنٹ اور بلوچ عوامی محاز کو ایک پارٹی بناکر جدوجہد کا آغاز کرینگے۔دونوں پارٹیاں ایک عوامی قوت بن کر بلوچستان کی سیاست کارخ یکسرتبدیل کرینگے۔تمام معاملات طے ہوچکے ہیں۔پریس کانفرنس کیزریعے بہت جلد اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :