قرآن اور مذہب کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،میر دانش لانگو

اتوار مئی 16:50

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) قرآن اور مذہب کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیاعوام کو الیکشن کے دوران کہا جاتا تھا کہ ہمیں ووٹ دے کر جنت حاصل کرو مگر اب عوام باشور ہو چکا ہے ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گامحسن ء خالق آباد اسیر رہنماء میر خالد خان لانگو نے خالق آباد و قلات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے میر خالد خان لانگو گفتار کے نہیں کردار کے غازی ہے ان کی کار کردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنماء میر دانش لانگو،حاجی محمد یوسف لانگو،علی خان لہڑی و دیگر نے نرمک سے فضل اللہ لہڑی،ٹکری فتح لہڑی،بشکیا اور نیاز محمد کی سربراہی میں جمیعت سے مستعفی ہو کر میر خالد خان لانگو کی قیادت میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار زادہ عبدالصمد عمرانی،چیئرمین کوہک ذوالفقار علی نیچاری،ماما خان محمد نیچاری،ترجمان نیشنل پارٹی خالق آباد عنایت اللہ بابر،محمد عارف لانگو،میر گہور خان نیچاری،جمعہ خان نیچاری،محمد علی سمکزئی لانگو ،کامریڈ علی اکبر لانگو و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ قلات و خالق آباد سے مذہبی جماعتوں نے عوام سے قرآن پاک کے نام پر ووت لے کرغریب عوام کو اندھیرئے میں رکھ کر ترقی سے محروم کردیا اس موقع پر میر دانش لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خالق آباد و قلات کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے میر خالد خان لانگو اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے نامکمل ترقیاتی اسکیمات جلد جلد تکمیل کے منزل تک پہنچیں گے قائد عوام میر خالد خان لانگو اپنے عوام کی خدمت کے لئے اپنی دن رات ایک کررہا ہے جس کی واضح مثال 2018.2019کے پی ایس ڈی پی میں قلات و خالق آباد کے تمام دیہی علاقوں کے لئے اسٹیڈیمز،کمیونٹی حال،واٹر سپلائی اسکیمات،ایمبولینس،اسکول،ڈیمز،روڈ، بی ایچ یوز،ڈسپینسریز،اور کئی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں جو کہ جلد ٹینڈر ہو کر تعمیر ہوں گے جس سے عوام جلد مستفید ہوں گے ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں ہمارا مقصد اپنے لوگوں کی خدمت ہے ہمارا وژن تعصب سے پاک ہو کر عوام کی خدمت ہے ہم عوام پر احسان نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ عوام کا بنیادی حق ہے ہمیں اپنے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوامی عدالت میں جائیں گے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مستعفیٰ ہوکرمیرخالدخان لانگوکی قیادت پراعتمادکااظہارکرنے پرتمام شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ہم میر خالد خان لانگو کے قیادت میں متحدہوکرسیاسی جدوجہدکررہے ہیں انشا ء اللہ آنے والادور پھرہماراہوگاکیونکہ عوام اب باشعورہوچکی ہے کسی کھوکھلے نعروں سے دھوکہ کھانے والے نہیں ہے

(جاری ہے)