کراچی میں بیٹے کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے تھے،والدہ
مشکوک گاڑیاں مسلسل بیٹے کا تعاقب کررہی تھیں،خودکراچی گئی اور اپنے بیٹے سے استعفیٰ دلوا کرواپس لے آئی۔والدہ میزبان علی عارف کی اردوپوائنٹ سے خصوصی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 17:02
(جاری ہے)
تاہم میں نے اپنی والدہ کے کہنے پرڈیفنس تھانہ میں ان کومعاف کردیا۔
حلفاً کہتا ہوں کہ ملزمان سے آئی فون نہیں لیے،غصے میں بات ضرور کی تھی، تاہم بلاوجہ میری کردارکشی کی گئی ہے۔جبکہ اس میں کرپشن کا کوئی ایسا معاملہ بھی نہیں ہے۔یہ میرا اور ان لڑکوں کے درمیان معاملہ تھا۔میرا نقصان ہوا،گالیاں دی گئیں میں ان سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کرسکتا تھا۔ لیکن میں ایسا نہیں کیا۔ میں نے ان کواپنی والدہ کے کہنے پرمعاف کردیا۔ادارے کا حصہ رہا لیکن ادارے نے ساتھ نہیں دیا۔اس لیے مستعفی ہوگیا ہوں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ میزبان علی عارف کوسکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے تھے ۔والدہ نے بتایا کہ علی عارف کی جان کو خطرات لاحق تھے۔ اسی وجہ سے والدہ خودکراچی گئیں اور اپنے بیٹے سے استعفیٰ دلوایا۔واضح رہے ڈیفنس کچھ روز قبل کراچی میں بگڑے نوجوان کی شہری سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا۔ بگڑا نوجوان رانگ سائیڈ سے گاڑی لایا اور روک کربدتمیزی کی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعدوزیرداخلہ سہیل احمد سیال نے نوٹس لیا اورقانون شکنی والا نوجوان اور اس کا ساتھی گرفتار ہوگیا تھا۔واقعے سے پتا چلا کہ یہ نوجوان بلوچستان کے آفیسر کا بیٹا تھا۔اسی دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ واقعہ نجی ٹی وی پرمارننگ شو کرنے والے میزبان علی عارف کے ساتھ پیش آیا۔پھر ان کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں علی عارف ملزمان سے ایک فون ٹوٹنے کے بدلے دوآئی فون کا مطالبہ کیا۔علی عارف نے میڈیا کیمروں کے سامنے علی عارف کومعاف بھی کیا ۔تاہم اب علی عارف نے تمام واقعے کے حقائق سامنے رکھ دیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.