شمالی کوریا 12 جون کی سربراہ ملاقات سے قبل اپنی جوہری تجربات کی تنصیبات تباہ کرے گا

زیر زمین سرنگوں کو چین ، روس، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت عالمی ذرائع بلاغ کے نمائندوں کے سامنے دھماکوں سے اڑا دیا جائے گا

اتوار 13 مئی 2018 17:10

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) شمالی کوریا 12 جون کی سربراہ ملاقات سے قبل اپنی جوہری تجربات کی تنصیبات کو تباہ کرے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر عالمی ذرائع ابلاغ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر جوہری تجربات کے لئے کھودی گئی زیر زمین سرنگوں کو چین ، روس، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت عالمی ذرائع بلاغ کے نمائندوں کے سامنے دھماکوں سے اڑا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سربراہ ملاقات 12 جون کو سنگا پور میں ہوگی۔