بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے حادثے میں سات افراد ہلاک، ایک درجن زخمی ہو گئے

اتوار 13 مئی 2018 17:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سولان راجگڑھ روڈ پر نائی نیتی کے مقام پر پیش آیا۔پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔بس میں کل بیس افراد سوار تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔