سید خورشید احمد شاہ کا وادی نیلم میں پل گرنے سے پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس

اتوار 13 مئی 2018 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے وادی نیلم میں پل گرنے سے پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جواں سال بچوں کی ہلاکت والدین کیلئے گہرے دکھ کا باعث ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پل خستہ حالی کا نوٹس نہ لینے والوں کا تعین کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جایے۔