Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت حلقہ این اے 125 میں نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 مئی 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت حلقہ این اے 125 کی یوسی 71 میں نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔انہوںنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہ عوام جنہوں میاں نواز شریف کو منتخب کرکے 3 مرتبہ وزیر اعظم بنوایا آج وہی عوام سابق وزیر اعظم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام میں جو غصہ ہے کہ وہ نواز شریف نے جو بیان دیا ہے،ہم نواز شریف کو پاکستان کے خلاف ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرتے ،کشمیر پر روزانہ بمباری میں مسلمان شہید ہو رہے ہیں اس پر نواز شریف کی زبان تک نہیں ہلتی ،کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں اتنے حالات خراب کئے تھے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کروایا ،بم دھماکے کروائے مگر اس قاتل کو سزا دلوانے کے لئے میاں نواز شریف نے ایک دفعہ بھی بیان نہیں دیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات