پاکستانی نوجوان کو کچلنے والے کرنل جوزف کی فرار کی کوشش تشویش ناک،حکومتی تحویل میں لیاجائے‘میاں مقصود احمد
حکومت مضبوط موقف کے ساتھ کھڑی ہوکر امریکہ کو اس کی زبان میں جواب دے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب عوامی وفود سے گفتگو
اتوار 13 مئی 2018 17:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امریکہ دوست کے روپ میں دشمن ہے۔اس نے ہمیشہ اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔نائن الیون کے بعد جس انداز میں پاکستان نے فرنٹ لائن اتحادی بن کر امریکہ کاساتھ دیا اور لازوال قربانیاں دیں المیہ یہ ہے کہ ان قربانیوں کا اعتراف عالمی سطح پراس طرح نہیں ہواجس طرح ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ حکومت کی جانب سے مسلسل دبائو بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈومور کا مطالبہ ہنوزجاری ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ کے ساتھ آقااور غلام کی پالیسی کو ترک کرکے برابری کی سطح پر تعلقات کو استوار کرے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکمرانوں نے امریکی غلامی میں تمام حدیں پھلانگ لی تھیں جس کاخمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ہمیں امریکہ کے آگے جھکنے کی ضرورت نہیں۔پاکستان اور اس کے عوام بغیر کسی بیرونی امداد کے بھی رہ سکتے ہیں۔1998کے ایٹمی دھماکوں کے بعد اقتصادی پابندیوں کاجواں مردی سے اس قسم کے حالات کاہم سامنا پہلے بھی کرچکے ہیں اور آئندہ بھی امریکی امداد کے بغیر جی سکتے ہیں۔پاکستان کی غیور قوم امریکی ٹکڑوں پر پلنے والے حکمرانوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ2018کے انتخابات میں عوام امریکی غلام حکمرانوں کوعبرت کانشانہ بنادیں گے۔اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں اسلامی نظام کے سواکوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو کرپٹ،ظالم اور امریکی کاسہ لیسی کادم بھرنے والے موجودہ حکمرانوں سے نجات دلاکر محب وطن قیادت فراہم کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.