سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر ظہیر اختر نے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے

اتوار 13 مئی 2018 17:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی طرف سے فراہم کردہ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سیکٹر کمانڈر ساوتھ برگیڈئیر ظہیر اختر نے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ،اس موقعے پر گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقدہ تقریب میں ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح کمانڈنٹ ایف سی سہیل احمد کرنل سلیم قادری اسسٹنٹ کمشنر ظفربلوچ مفتی محمد آصف پرنسپل محمد حسین بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ صبحیہ خانم پرنسپل گرلز کالج محترمہ نجمہ بی بی پرنسپل فرزانہ ہاشم بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری میر نذیراحمد مسلم لیگ ن کے آغا شاہ حسین جے یو آئی کے حاجی عطاء اللہ حاجی یسین زہری بی این پی عوامی کے ظفر بختیار حآجی خالد پیپلز پارٹی کے فاروق الزمان جے یو آئی کے حاجی عبدالعزیز موجود تھے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ظہیر اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شرح خواندگی کو بڑھا کر تعلیمی پسماندگی دور کرنا ہے بلوچستان ملک کا 44 فیصد رقبہ رکھنے والا صوبہ ہے اور ہم صوبائی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں تین سیکٹر ایجوکیشن، صحت اور ڈولپمنٹ پر کام کررہے ہیں اورلیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد صوبے میں تعلیم کا ریشو بڑھا نا ہے تاکہ یہاں کے بچے اور بچیوں کو یکسان تعلیم کے مواقعے حاصل ہوں اور فیز 4 میں 250 طلباء اور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی جارہی ہے سیکٹر کمانڈر ساوتھ برگیڈیئر ظہیر اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اج ہم اپنے بچے بچیوں کے ساتھ مل اکھٹے ہیں وزیراعلی بلوچستان، کورکمانڈر اور ایف سی کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا اور جن طلباء وطالبات فیز فور میں لیپ ٹاپ نہیں ملے وہ مایوس نا ہوں انھیں بھی اگلے فیز میں لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے اواسکیم کا دائرہ اسکول کی سطح پر پھیلائیں گے اور اگلی فیز میں آل پاکستان ٹور پر بھی طلباء کو بھی بھیجا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فوکس تین چیزوں پر ہے ایجوکیشن ہیلتھ اور ڈولپمنٹ پر ہے اور ان شعبوں پر کام شروع کردیا ہے ابھی ابتدا ہے انہوں نے طلباء وطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپ مستقبل کے اثاثہ ہیں پاکستان اپ لوگوں کو چلانا ہے محنت کریں گے اگے بڑھیں گے تعلیم ہی کی وجہ سے قوموں کی پہچان بنتی ہے اور تعلیم سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کرام کا اہم رول ہے اور انھیں اس حوالے سے اپنا رول پلے کرنا ہوگا تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں بہتر اور معیاری تعلیم حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر محنت کریں تو سو فیصد تعلیم ہوگی اور ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم جہد مسلسل سے اندرونی معاملات پر قابو پاسکتے ہیں طلبائ اورطالبات محنت کریں تو ملک آگے بڑھے گا اور ہم داخلی چیلنجز کا خاتمہ ہم کرسکہں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ہے وطن کا دفاع مظبوط ہاتھوں میں ہے ملک کے فرزند کسی بھی چیلنجزکا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی اسکول کے طلباء کو اسکالر شپس پر ملک کے مختلف اداروں میں تعلیم دلوا رہے ہیں تعلیم کو آگے لے جانا ہے ایف سی تعلیم کے فروغ میں تعاون جاری رکھے گا بھیسک ہیلتھ یونٹس پر کام کررہے ہیں کامیابی محنت کرنے سے ملتی ہے یہ اسٹارٹ ہے اور اس کام کو جاری رکھیں گے پڑھے گا بلوچستان تو آگے بڑھے گابلوچستان بعد ازاں سیکٹر کمانڈر اور دیگر نے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے