دوسری بحریہ نیشنل انٹرسکول بیس بال چیمپیئن شپ آج ہوگی

اتوار 13 مئی 2018 17:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے تعاون سے دوسری بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چمپئن شپ آج سے شروع ہوگی ۔ عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون لاہور میں کھیلی جانے والی 2 روزہ چمپئن شپ میںمختلف سکولزکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس ، فکراقبال ہائی سکول گوجرانوالہ ، میسیج گرامر سکول ازمیر ٹائون ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی ، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شوکت جاوید چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹائون لاہو رہوں گے جو کہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر اور بحریہ ٹائون لاہور کے سپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ 14 اور15مئی کو کھیلی جانے والی چمپئن شپ میں شریک ٹیموں کو فیڈریشن نہ صرف بیس بال کا سامان اور کوچ مہیا کریگی بلکہ رواں سال انڈر 12 چمپئن شپ تائیوان اور انڈر 18چمپئن شپ جاپان کے لئے پاکستان کی مضبوط یوتھ ٹیموں کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :