وفاقی شرعی عدالت (آج )سے سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کریگی

اتوار 13 مئی 2018 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وفاقی شرعی عدالت (آج )پیرسے سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کریگی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں جسٹس فدا محمد خان، جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سماعت کے لئے وفاقی سیکرٹریز برائے قانون وانصاف، مذہبی امور، خزانہ ڈویژن، اٹارنی جنرل، صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام، عدالتی معاونین اور مقدمہ کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :