آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پراظہارافسوس

پاک فوج سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی ،ْ آرمی چیف کا بیان

اتوار مئی 17:40

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پراظہارافسوس
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیمیں کام کرر ہی ہیں۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مظفراباد منتقل کردیا گیا ہے۔۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ آرمی چیف نے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی ہرممکن مددکی ہدایت کی ہے اور وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے پراظہارافسوس کیا ہے۔