قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 13 مئی 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کو نماز جنازہ کے بعد کراچی میں ڈیفنس فیزون کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں اولمپئینز حنیف خان، شاہدعلی، ناصرعلی ایاز محمود اور کرکٹر شاہد آفریدی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

منصور احمد گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرِعلاج تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا تھا۔ گزشتہ روز طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے ہارٹ لنگز مشین لگائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور کچھ دیر بعد انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :