نوازشریف اپنابیان واپس لیں،وضاحت بھی پیش کریں،شیری رحمان
پیپلزپارٹی نوازشریف کےبیان کومسترد کرتی ہے،نوازشریف نےمودی کےمئوقف پرٹھپہ لگایا،کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا،پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 17:40
(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان اسی لیے بنایا ہے۔
پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔پاکستان دہشتگردی کے خلاف اکیلے لڑتا رہاہے۔بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس 3بار وزیراعظم رہنے والا شخص پاکستان کیخلاف بیانات دے رہا ہے۔آپ نے مودی کے مئوقف پرٹھپہ لگایا۔نوازشریف کے بیان پرپوری دنیا سوال اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا کہ پاکستان ممبئی حملوں کاٹرائل نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔نوازشریف پاکستان کی قربانیوں پرپانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نواز شریف کی جماعت اب وضاحتیں دیتی پھر رہی ہے۔ہم بھی کہتے ہیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔نیشنل ایکشن پلان اسی لیے بنایا ہے۔ پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔کہیں ایساتونہیں ہم توڈوب رہے ہیں دوسروں کوبھی ڈوباتے چلیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ڈٹ کرجان دے دی۔ ہم کمپرومائز نہیں کریں گے۔ میں پرامید ہوں کہ میاں نوازشریف اپنے بیان کوواپس لیں گے اور پاکستان کی خاطر اس پرکوئی وضاحت بھی پیش کریں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیان کومسترد کرتی ہے۔میں جب یہ بیان پڑا تومجھے حیرانگی ہوئی اور سوچا کہ نوازشریف اس پروضاحت دیں گے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کیخلاف ہراول دستہ رہی ہے۔ہم دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہیں۔نوازشریف نہ توہراول دستہ رہے اور بیانات بھی دے رہے ہیں۔ بلکہ انہوں نے پنجاب میں دہشتگردی کوتقویت بخشی ہے۔نوازشریف نے ایسے بیان دیا جیسے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کوپناگاہیں بنا کردیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.