یوتھ تنظیموں نے پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی زیر سرپرستی نشے کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا

اتوار 13 مئی 2018 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ملک کی یوتھ تنظیموں نے پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی زیر سرپرستی نشے کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز ساہیوال ڈویژن سے کر دیا ہے۔ اتوار کو پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ساہیوال میں وسیم مراد مرکزی صدر ( پوزیٹو یوتھ آرگنائزیشن) نے ملک بھر سی25 یوتھ آرگنائزیشنز کو جمع کرکے بابر سلہری کی زیر صدارت اجلاس کے دوران تحر یک کا آغاز کر دیا ہے اور ساہیوال شہر میں منشیات کے خلاف یوتھ تنظیموں نے باقاعدہ ریلی نکالی جس میں پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس، پوزیٹو یوتھ آرگنائزیشن، نیشنل یوتھ ایسوسی ایشن، حیات ویلفیر فائونڈیشن، الحمد بلڈ فائونڈیشن، نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان، قادری ویلفیر فائونڈیشن سیالکوٹ، ابرار ویلفیر فائونڈیشن سیالکوٹ، قومی امن کمیٹی، حمزہ لورز یوتھ ونگ، ریپڈ ایکشن فورس، پا کستان ایر سوشل میڈیا، رحمان ویلفیر ٹرسٹ پاکستان، سنی تحریک ساہیوال، یونایٹڈیوتھ آرگنائزیشن، ایلومنی یوتھ آرگنایزیشن پاکستان، بلوچ یوتھ آرگنائزیشن، عوام کی آواز سوشل میڈیا نیوز ساہیوال، انجمن طلباء اسلام ساہیوال اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور اسلام آباد اور عابد چوہدری مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ سے تحریک کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلہری نے کہا کہ تحریک کا مقصد ملک سے منشیات کا خاتمہ ہے جس میں نوجوانوں کو منشیات کے بارے میں آگاہی دینا اور منشیات کی فروخت کے خلاف سول سوسائٹی کا حکومتی اداروں کے ساتھ معکمل تعاون کرناہے تاکہ ملک کو نشے سے پاک کیا جا سکے، پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیو من رائٹس اور پوزیٹو یوتھ آرگنائزیشن ملک کی ہر ڈویژن کے اندر تحریک کا نیٹ ورک بنائے گی ۔ اس موقع پر 25 یوتھ آرگنائزیشنز اور حکومت پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔