نا بینا افراد کامطالبات کے حق میں مسلسل دوسرے روز بھی کلمہ چوک کے مقام پر میٹرو بس ٹریک پر دھرنا

بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،غیر معمولی توجہ کے مستحق طبقے کیساتھ حکومت کا رویہ سب کے سامنے ہے ‘ گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل دوسرے روز بھی کلمہ چوک کے مقام پر میٹرو بس ٹریک پر دھرنا دیا جس سے بس سروس معطل رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نا بینا افراد نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے دوسرے روز بھی کلمہ چوک میٹرو ٹریک پر دھرنا دئیے رکھا ۔میٹرو بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ معاشرے کے سب سے زیادہ توجہ کے مستحق طبقے کے ساتھ حکومت کا رویہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے ہمار ے ایسے کونسے مطالبات ہیں جو پورے نہیں کئے جا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :