خواتین ٹریفک وارڈنز ایک بار پھر فیلڈ میں آ گئیں

اتوار مئی 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) خواتین ٹریفک وارڈنز ایک بار پھر فیلڈ میں آ گئیں، لیڈی وارڈنز کے پاس چالان کا بھی اختیار ہو گا۔شہریوں کے نامناسب رویے کی وجہ سے خواتین ٹریفک وارڈنز کو فیلڈ سے ہٹا کر دفتری امور پر لگا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خواتین وارڈنز کو شہرمختلف شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر وہ چھ مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دیں گی اور ان کے پاس قوانین کی خلاف ورزی پرشہریوں کے خلاف چالان کا اختیار بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :