ْپیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شفقت مرتضیٰ کا اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان

اتوار 13 مئی 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) لاہور کے حلقہ پی پی155سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سینئر رہنما شفقت مرتضیٰ اپنی برادری اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سہیل ضیا بٹ نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسائل کے حل میں مایوس نہیں کرے گی ، پہلے بھی لک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ّئندہ بھی ملکی ترقی میں اپنے اس تعمیری کردار جاری رکھے گی۔

شفقت مرتضیٰ اعوان نے کہا کہ اسوقت لاہور اور خاس ور پر پنجاب سے پیپلز پارٹی کا بوریا ٹر گول ہو چکا ہے، اور عوام اور ملکی مسائل کے حل کے لئے واحد چوائس پاکستان مسلم لیگ ن ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ن لیگ کی قیادت ہی ملکی تعمرو ترقی کی ضامن ہے،اور آئندہ مستقبل بھی انہیں کا نظر آ رہا ہے اسی لئے اپنی برادری اور تمام ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ہے۔