ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کا غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کریک ڈائون ،12اساتذہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

اتوار مئی 18:10

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کا غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کریک ڈائون 12اساتذہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا، اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ محمد سلیم سرپرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے میٹنگ میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی اور جہاں اساتذہ کی ضرورت ہو وہاں پر اساتذہ تعینات کرنے کی سفارش پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ محمد سلیم سرپرہ نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12اساتذہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا معطل ہونے والوں میں سات فیمیل اور پانچ میل اساتذہ شامل ہیں اے ڈی ای او مستونگ سید وکیل شاہ اور اے ڈی ای او فیمیل یاسمین نواز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی جو ایک ہفتے کے اندر اپنا رپورٹ پیش کریگی اسکے علاوہ 28 اساتذہ کے تبادلے بھی عمل میں لائے گئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ محمد سلیم سرپرہ نے کہا کہ مستونگ میں تعلیمی معیار پر اساتذہ کی غیر حاضری پر کوئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اساتذہ اسکولوں کے اندر اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں ورنہ انکے خلاف سخت ایکشن لیں گے انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے ان اسکولوں میں اساتذہ کی پوسٹنگ کر رہے ہیں تاکہ ہمارے طلباء و طالبات کا وقت ضائع نہ ہو ۔