کتاب ہی حقیقی معنوں میں انقلاب کازریعہ ہے ،ڈپٹی کمشنرسکندرآبادسوراب

ادب اورکتاب سے وابستہ قومیں ترقی اورشعورکے منازل طے کرکے دنیاپراپنی راج قائم کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں،ڈاکٹرخدائے رحیم میروانی

اتوار 13 مئی 2018 18:10

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرسکندرآبادسوراب ڈاکٹرخدائے رحیم میروانی نے کہاہے کہ کتاب ہی حقیقی معنوں میں انقلاب کازریعہ ہے ،ادب اورکتاب سے وابستہ قومیں ترقی اورشعورکے منازل طے کرکے دنیاپراپنی راج قائم کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں، معاشرے میںکتاب بینی کے رجحان کوفروغ دینے کے لئے ہمیں ترجیحی بنیادوں پرکرداراداکرناہوگاتاکہ نئی نسل کابھی کتاب سے ایک مضبوط تعلق ہو،ان خیالات کااظہارانہوںنے شہیدناصرحیات پبلک لائبریری کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنے باقاعدہ فیتہ کاٹ کرلائبریری کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا،تقریب کی نظامت کے فرائض نامورسماجی رہنماء منیرآزادنے سرانجام دیئے بی اینڈآرریسٹ ہائوس کے احاطے کی عمارت میں قائم پبلک لائبریری کے افتتاحی تقریب میں علاقہ کے سرکردہ علمی ،سماجی اورسیاسی شخصیات سمیت نوجوانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ،تقریب سے مہمان خاص ڈپٹی کمشنرسکندرآبادڈاکٹرخدائے رحیم میروانی بی ایس اوکے چیئرمین نزیربلوچ سنیئرصحافی امان صابربراہوئی انجنیئریوسف میروانی منیرآزادانجنیئرنسیم اقبال پریس کلب کے صدرشبیراحمدلہڑی منیرساگر انجنیئرخدائے رحیم میروانی عبدالرئوف ریکی محمودنوازرودینی عبداللہ علی کاشف بنگلزئی انجنیئرعبدالکریم عبدالوحیدمینگل اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندہ اورباشعورمعاشروں میں کتاب کوبنیادی اہمیت حاصل ہے جس کی بدولت وہ ترقی اورکامیابی کے منازل آسانی سے طے کرتے ہیں،کتاب ہی حقیقی معنوںمیں زندگیوں میں انقلاب لانے کازریعہ ہے ،کتاب سے وابسطہ شخص کبھی تنہانہیں ہوتاوہ ہمہ وقت مذہب ،سائنس فلسفہ سمیت تمام علمی پہلووںسے مستفیدہوکراپنی شخصیت کی تعمیرکررہاہوتاہے سوراب کوایک مردم خیز دھرتی ہونے کااعزازحاصل ہے کہ یہاں مختلف ادوارمیں علم اورکتاب دوست شخصیات پیداہوکراپنی صلاحیت قابلیت اورعلمی خدمات کی بدولت اپنا نمایاں مقام بناچکے ہیں،یہاں کے علمی اورادبی شخصیات کی کاوشوں کی بدولت نئی نسل کتاب بینی اورادب سے وابستگی کے رجحان کو حوصلہ افزاء فروغ ملا،انہوںنے کہاکہ ہمیں تمام ترنظریاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے محض کتاب سے ایک مضبوط رشتہ بنانے کے لئے مخلصانہ جدوجہدکرنی ہوگی ،ا س موقع پرشہیدناصرحیات پبلک لائبریری کوفعال رکھنے اوردیگرادبی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل سمیت ادبی میلہ کاانعقاد،سوشل میڈیاکے ذریعے ادبی اورعلمی مباحثوں اورباہمی ربط قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا،اس موقع پرڈپٹی کمشنر سکندرآباد ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی نے اپنی جانب سے لائبریری کے لئے پچاس ہزارروپے اورکتب والماریوں کی فراہمی کااعلان کیا،بعدازاں شرکاء کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :