چیئرمین سینیٹ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

امید ہے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیں گے، تمام نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے بھی اپنا موثر کردار کریں اورملکی ترقی کیلے حکومت اور دیگر اداروں کی راہنمائی کا فریضہ ادا کریں،چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا بیان

اتوار مئی 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد د دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیں گے، تمام نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے بھی اپنا موثر کردار کریں اورملکی ترقی کیلے حکومت اور دیگر اداروں کی راہنمائی کا فریضہ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو انکے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے بھی اپنا موثر کردار کریں اورملکی ترقی کیلے حکومت اور دیگر اداروں کی راہنمائی کا فریضہ ادا کریں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ صحافت کا شعبہ معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سی پی این ای کے نو منتخب صدر عارف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، سینئرنائب صدر امتنا ن شاہد اور دیگر عہدیدار صحافت کے صحت مند کردار کے زریعے ملکی ترقی کے عمل میں سرگرم رہیں گی-

متعلقہ عنوان :