الزامات کی بد ترین گولہ باری کے باوجود عوام نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں،برجیس طاہر

نواز شریف کی جرات نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا ،اس کے جواب میں عوام نے (ن)لیگ کو اتحاد اور اتفاق کی ناقابل تسخیر طاقت بنا دیا ہ،قائد کے عوامی اجتماعات میں عوام کے جم غفیر نے سیاسی مخالفین کو نئے سیاسی اتحاد تشکیل دینے پر مجبور کردیا ہے، ، (ن)لیگ کے عوام اجتماعات میں بھرپور طریقے سے قوم کے سامنے آرہا ہے وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلستان کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار مئی 18:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلستان برجیس طاہرنے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی جرات نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا جس کے جواب میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کو اتحاد اور اتفاق کی ناقابل تسخیر طاقت بنا دیا ہی. قائد کے عوامی اجتماعات میں عوام کے جم غفیر نے سیاسی مخالفین کو نئے سیاسی اتحاد تشکیل دینے پر مجبور کردیا ہی. الزامات کی بد ترین گولہ باری کے باوجود عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)اور میاں محمد نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیں جس کا مظاہرہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے عوام اجتماعات میں بھرپور طریقے سے قوم کے سامنے آرہا ہی.ان خیالات کااظہارانہوں نیاین ای123کہ نواحی گاں ڈپٹی والامیی سوئی گیس کہ افتتاح کہ موقع پر خطاب زرائع ابلاغ کہ نما ئندوسے گفتگوکرتے ہوئے کیابرجیس طاہرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ایک اینٹ گرائی جاتی ہے تو کارکن عوام کے تعاون کے ساتھ وہاں دیوار کھڑی کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی شکست و ریخت کے خواب دیکھنے والے ہر گذرتے دن کے ساتھ ذہنی ہیجان کا شکار ہو رہے ہیں برجیس طاہرنے کہا ہر پاکستانی آئندہ انتخابات کا منتطر ہے اور اس بات کو خواہشمند ہے کہ ووٹ کی طاقت کا بھرپور استعمال کر کے جمہوریت کے دشمنوں کو ایسی شکست دے کہ پاکستان میں ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کا تصور بھی باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے خیبر تک سیاسی مخالفین کی جلسیاں ملا کر بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کسی ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ہمارامقابلہ ان سیاسی جماعتوں سیہیی جن کی کوئی کارگردگی نہیی عمران نیازی اورزرداری کی سیاست عوام کیسامنے بے نقاب ہوچکی ہے دونوں کی منزل ملک کی خدمت نہیں بلکہ نواز شریف کاراستہ روکناہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)2018کہ عام انتخاب ملک گیرکامیابی حاصل کریگی عوام اپنے محبوب قائدمیاں محمد نوازشریف کی نااہلی کابدلہ شیر کہ نشان پرمہرلگاکرلیی گیبدترین شکست پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کامقدربن چکی ہے۔