ملکی دفاع کے لئے ہر زخم سینے پر لیا‘ افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر الزامات غلط ہیں‘ لوگوں کو بلوچستان میں قومی دھارے میں لایا گیا‘ پاکستان کو فاٹا میں الجھا کر بلوچستان پر حملہ کیا گیا

مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لئے ہر زخم سینے پر لیا‘ افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر الزامات غلط ہیں‘ لوگوں کو بلوچستان میں قومی دھارے میں لایا گیا‘ پاکستان کو فاٹا میں الجھا کر بلوچستان پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے ہر زخم سینے پر لیا۔ پاکستان کو فاٹا میں الجھا کر بلوچستان پر حملہ کیا گیا۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر الزامات غلط ہیں۔ دشمن کسی کی پناہ میں چھپ کر وار کرتا ہے لوگوں کو بلوچستان میں قومی دھارے میں لایا گیا پاکستان کے خلاف عزائم کو شکست دی گئی۔