ممبئی حملوں کی تحقیقات میں بھارت نے تعاون نہیں کیا، آصف کرمانی

بھارت کو تعاو ن کرنا چاہیے تھا،اللہ ہم میں برداشت اور دوسرے کا نقطہ نظر سمجھنے کی توفیق دے،رہنما مسلم لیگ (ن) کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات میں بھارت نے تعاون نہیں کیا، بھارت کو تعاو ن کرنا چاہیے تھا،اللہ ہم میں برداشت اور دوسرے کا نقطہ نظر سمجھنے کی توفیق دے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو زیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر آصف کرمانی نے کہا احسن اقبال کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز کے بیان پر سوال کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ حملوں میں بھارت نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا،ممبئی حملوں میں جو تحقیقات ہوئی تھی ان میں بھارت کو تعاو ن کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا اللہ ہم میں براداشت اور دوسرے کا نقطہ نظر سمجھنے کی توفیق دے۔