تھیٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں‘اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملی تھیٹر کا رخ کر رہی ہیں‘ سارا خان

اتوار مئی 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) نامور اداکارہ سارا خان نے کہا ہے کہ تھیٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں۔اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملی تھیٹر کا رخ کر رہی ہیں۔تھیٹر میں بے ہودہ گفتگو ہی اس کی تباہی کا باعث بنی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم وکی ،امانت چن اور ناصر چنیوٹی جیسے سپر سٹار کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے اچھے فن کی وجہ سے تھیٹر کا رخ درست سمت موڑ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہالاہور تھیٹر کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ اس پہچان کو ختم نہ ہونے دیں۔تھیٹر میں اگر فیملی نہیں آتی تو یہ ہماری سب سے بڑے ناکامی ہو گی۔ہمیں بے ہودہ گانے اور گفتگو سے بھی پرہیز کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :