ماہ صیام فضیلت اور برکتوں کا مہینہ ہے‘خلق خدا کی خدمت سے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے‘ سدرہ نور

اتوار مئی 18:20

لاہور آئی این پی) اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ ماہ صیام فضیلت اور برکتوں کا مہینہ ہے‘خلق خدا کی خدمت سے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔۔رمضان المبارک میں تمام شوبز سرگرمیاں ترک کردیتی ہوں۔ہر مرتبہ میں کوشش ہوتی ہے کہ مکمل روزے رکھوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ قریبی دوستوں کیلئے خصوصی طور پر افطاری کے انتظامات کرنے کی پلائننگ کررہی ہوں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا عید الفطر پر میری ایک پشتو فلم اور یاک پنجابی فلم سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں جبکہ میری پہلی البم بھی تکمیل کی آخری مراحل میں ہے کوشش ہے کہ اس کو بھی عید کے موقع پر ہی ریلیز کرو۔