کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی لی گئی تصاویر نے دھوم مچا دی‘ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی

کانز میں شرکت کے باعث جتنی خوش ہوں اس سے زیادہ نروس ہوں‘ ماہرہ خان

اتوار مئی 18:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ماہرہ خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیرمقرر کیاگیاتھا لہٰذا ماہرہ اسی برانڈ کی سفیر کی حیثیت سے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔ ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔

متعلقہ عنوان :