Live Updates

فلم اور سٹیج اداکارہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھائوں گی‘اداکارہ ہنی شہزادی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ہنی شہزادی نے ایک تقریب میں اعلان کیاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹرہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثرکیاان کا ویڑن صاف ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی۔ہنی شہزادی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی اے قربان فاطمہ سے ان کا قریبی تعلق ہے جنہوں نے مجھے قائل کیا اور چودھری سرور کے ساتھ ملاوایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھائوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات