فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے مفاد پرستوں کو بے نقاب کرنا ہو گا، سنگیتا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) لالی وڈ کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے جنہیں بے نقاب کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کیلئے انکی فلمیں اور ڈرامے دیکھے جاتے ہیں مگر پاکستان میں ایک مخصوص لابی نے ہندوستانی فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرکے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے اگرہم نے اپنی تہذیب اور ثقافت کو بچانا ہے تو ہندوستانی فلموں کی نمائش کو بند کروانا ہوگا۔

ہندوستانی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔حکومت وقت کو بھی بالی وڈ فلموں کی نمائش کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کرناچاہئے اور ہمیں مفاد پرست لوگوں کو بھی بے نقاب کرنا ہو گاجو انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔